بجلی چوری کب بڑھتی ہے ؟وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے کھل کر بتا دیا

بجلی چوری کب بڑھتی ہے ؟وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے کھل کر بتا دیا
بجلی چوری کب بڑھتی ہے ؟وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے کھل کر بتا دیا

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی تابش گوہر نے کہاہے کہ بجلی کے جب دام بڑھتے ہیں تو چوری بھی بڑھ جاتی ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں ،شاید اکتوبر میں کچھ پیسے بڑھانے پڑھ جائیں ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تابش گوہر نے کہاکہ ہماری پوری کوشش ہے گردشی قرضوں میں اضافہ نہ ہواو ر اس کےلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہمسائیہ ملک سے کم ہے ، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا تو ہمیں بھی قیمتوں پر نظر ثانی کر نا پڑےگی ۔معاون خصوصی تابش گوہر نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی 17فیصدہے، مہنگائی کم کر نے کےلئے اس پر نظر ثانی کی جاسکتی ہے، بجلی کے جب دام بڑھتے ہیں تو چوری بھی بڑھ جاتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ رواں سال بجلی کی قیمتیں نہ بڑھائی جائیں تاہم شاید اکتوبر میں کچھ پیسے بڑھانے پڑ جائیں ،آئی ایم ایف کو کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھانا ملک کے مفاد نہیں ۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -