نوان کوٹ، گھریلو رنجش پر 15سالہ لڑکا سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل 

نوان کوٹ، گھریلو رنجش پر 15سالہ لڑکا سوتیلے باپ کے ہاتھوں قتل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کرائم رپورٹر) نواں کوٹ کے علاقہ میں 15 سالہ فاروق کو اسکے سوتیلا باپ نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزم موقعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے،مقتول بچے کی خالہ کی درخواست پر ملزم ججی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مقتول بچے کی والدہ بھی ایک قتل کے مقدمے میں ملوث تھی،مقتول اپنے سوتیلے والد سے خوش نہیں تھا اور اکثر اس سے ناراض رہتا تھا۔ دریں اثناء غازی آباد میں جھگڑے کے دوران مسلح افرادنے گھر پر فائرنگ کر دی،گھر میں موجود  19 سالہ لڑکی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملزمان نے شبیرکے گھر کے دروازے پر فائرنگ کی،19 سالہ ثناء گھرمیں کپڑے دھورہی تھی جو کہ فائر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔افسوسناک واقعہ پرسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،سی سی پی او لاہور نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی، سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی سے ملزمان ٹریس کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔
 قتل

مزید :

علاقائی -