چوہنگ،بے ہوش ملنے والا نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

 چوہنگ،بے ہوش ملنے والا نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقہ سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا نامعلوم شخص ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق45 سالہ نامعلوم شخص چند روز قبل چوہنگ کے علاقہ میں بے ہوشی کی حالت میں پایاگیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی پولیس کے مطابق45 سالہ شخص کی شناخت نہ ہوسکی، متوفی نوسربازی کا شکار ہوا ہے۔

  اسلام پورہ، پولیس نے 2 سالہ بچی کے اغوا میں ملوث ملزم عابد کو گرفتار کرلیا

 لاہور (کرائم رپورٹر)  اسلام پورہ کچا رشید بند روڈ سے پولیس نے 2 سالہ بچی کے اغوا  میں ملوث ملزم عابد کو گرفتار کر لیا ہے۔معصوم بچی گلی میں کھیل رہی تھی کہ اغوا کار بچی کو اٹھا کر لے گیا۔بچی کے ماموں نے 15 پر کال کرتے ہوئے خود بھی اغوا کار کا پیچھا شروع کردیا۔پولیس نے اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کر لیا۔

مزید :

علاقائی -