ڈی آئی جی ساجد کیانی کے رحم دلانہ فیصلے، ایس ایچ اوز کیلئے بڑا ریلیف 

ڈی آئی جی ساجد کیانی کے رحم دلانہ فیصلے، ایس ایچ اوز کیلئے بڑا ریلیف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے ایس ایچ اوز کو دیئے گئے شوکاز نوٹسز فائل کرنے اور ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے رحم دلانہ فیصلے کرکے ایس ایچ اوز کو بڑا ریلیف دیدیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساجد کیانی نیایس ایچ اوز کو دیئے گئے شوکاز نوٹسز ختم اور ہفتہ وار چھٹی بحال کرنے کا اعلان کردیا، ڈی آئی آپریشنز درجنوں ایس ایچ اوز کو متعدد شوکاز نوٹسز جاری کر چکے تھے، تھانے کی حدود میں واردات ہونے پر بھی ایس ایچ اوز کو شوکازنوٹس جاری ہوتے تھے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ رات میٹنگ میں ڈی آئی جی نے ایس ایچ اوز کو موٹر سائیکل چوری روکنے اور منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کی، میٹنگ میں سی سی پی او، ڈی آئی جی آپریشنز،ڈویڑنل ایس پیز اور ایس ڈی پی او شریک ہوئے تھے۔

مزید :

علاقائی -