میو ہسپتال میں جعلی ڈاکٹرکے ہاتھوں آپریشن سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی
لاہور (کرائم رپورٹر) میو ہسپتال میں سکیورٹی گارڈ کا جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کرنے کا معاملہ، متاثرہ خاتون پندرہ روز تک زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔شمیم بی بی کو کمر پر زخم کے باعث میو ہسپتال علاج کے لئے لایا گیا۔ وحید بٹ نامی سکیورٹی گارڈ نے جعلی ڈاکٹر بن کر خاتون کا آپریشن کر ڈالا۔شفاقت علی کا کہنا ہے کہ میری والدہ ایک روز قبل انتقال کر گئی ہیں۔پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا دی ہے۔