مریدکے،ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

مریدکے،ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق،2افراد زخمی

  

مریدکے(نامہ نگار) مریدکے جی ٹی روڈ پر حادثہ۔تیز رفتار ٹر ک کی تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر۔ ایک خاتون جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو نے زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ رات گئے مریدکے شہر میں چاہل سٹیڈیم کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک موٹر سائیکل پر لاہور جانیوالے میاں بیوی اور بیٹے کو بری طرح ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار شخص کی بیوی موقع پر جانبحق ہوگئی جبکہ نوجوان گوہرنامی شخص اور اسکے بیٹے سعید کو ریسکیو نے زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں زخمی شخص نے ایمرجنسی وارڈ میں عملے کو غلیظ گالیاں اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ایمرجنسی کے ضروری کاغذات بھی پھاڑ دیئے۔

 اور سامان بکھیر دیا عملے نے پولیس کو کال کر دی لیکن پولیس کی آمد سے قبل زخمی باپ بیٹا ہسپتال سے فرار ہو گئے۔

مزید :

علاقائی -