ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی اشیاء سے محروم

  ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں مالیت کی نقدی، زیورات اور قیمتی ...

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں ڈاکو برہان نامی شہری سے گن پوائنٹ پر 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے،مصطفی آباد کے علاقے میں نامعلوم چور طاہر شریف کے گھر سے 2تولے سونے کے طلائی زیورات، 1لاکھ نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے، ریس کورس میں ڈاکوؤں نے عظیم کے گھر گھس کر گن پوائنٹ پر4لاکھ 80 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، گلشن اقبال میں ڈاکوؤں نے ذکا ء محمد کے گھر سے 2لاکھ 60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،نواں کوٹ میں ڈاکوؤں نے شبیر کے گھر گھس کر 1 لاکھ 20 ہزار کی نقدی لوٹ لی، گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے عشرت احمد کے گھر سے 6لاکھ  55 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، لوٹ لیا۔اسلام پورہ میں ڈاکوؤں نے اعجاز سے6 لاکھ  60 ہزار چھین لیے، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے وسیم سے4 لاکھ 24 ہزار کی نقدی اور موبائل فون، غازی آباد کے علاقہ میں طارق سے5 لاکھ 20ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیاجبکہ لیاقت آباد اور جوہر ٹاؤن سے قیمتی گاڑیاں جبکہ رنگ محل،پرانی انارکلی،لٹن روڈ اور ہنجروال سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -