برکت مارکیٹ،پولیس اہلکار کو کچلنے والا ملزم جعلی افسر نکلا،مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقے برکت مارکیٹ میں پولیس اہلکار کو کچلنے والا ملزم جعلی افسر نکلا پولیس نے،واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں پولیس اہلکار کو گاڑی تلے کچلنے والا ملزم حمزہ جاوید واقعے سے قبل ہوٹل میں حساس ادارے کا افسر بن کر کمرے کا مطالبہ کرتا رہا تھا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل مینیجر کیساتھ تلخ کلامی پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو کال کی جس پردو پولیس اہلکار ہوٹل گئے اور ملزم کو حراست میں لیا،ملزم کو اسکی گاڑی سمیت تھانے لیجایا جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم نے گاڑی میں ساتھ بیٹھے اہلکار کو دھمکایا اوراغوا کی کوشش کی اور گاڑی بھگا دی، دوسرے اہلکار نے جب گاڑی کا تعاقب کیا اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی تو ملزم نے اس پر گاڑی چڑھا دی،بعد ازاں ملزم کی گاڑی کو آگ لگ گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ میں ایک شہری سمیت تین افراد زخمی ہوئے تھے۔ایف آئی آر اقدام قتل، اغوا اور دیگر دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔
جعلی افسر