ہائی پرفارمنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی تربیت شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام ہائی پرفارمنس سنٹر میں قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ آج شروع ہورہا ہے جس میں 26 کھلاڑیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی ان سب کھلاڑیوں کے گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں جس کے بعد یہ کھلاڑی آج سے کوچ ثقلین مشتاق و دیگر کوچز کی زیر نگرانی تربیت کا آغاز کردیں گے کیمپ میں ان کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی اس حوالے سے باؤلنگ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ یہ کیمپ کھلاڑیوں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے کھلاڑیوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی جو مستقبل میں ان کے کام آئے گی مزید کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی بہترین انداز سے تربیت کرنا ہے جس کیلئے تمام کوچز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کرنے کیلئے تیار ہیں۔