پی ایس ایل، محمد رضوان کی کپتانی میں جیتیں گے، عمران طاہر

پی ایس ایل، محمد رضوان کی کپتانی میں جیتیں گے، عمران طاہر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ابوظہبی(آئی این پی)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز میں شامل جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کی کپتانی میں کچھ خاص کریں گے۔ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اپ میچ کے بعد عمران طاہر نے بتایا کہ ابوظہبی میں گرم تولیوں کی بجائے ٹھنڈے تولیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ٹیم کے لیے روایتی انداز بار بار دھرانے اور جتوانے کا ارادہ نہ ہوتا تو 40ڈگری درجہ حرات میں کھیلنے کے لیے ابوظہبی موجود نہ ہو تا۔ عمران طاہر نے کہا کہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے دنیا بھر میں خود کو منوایا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ابوظہبی میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7وکٹوں ہرا دیا تھا۔