پی ایس ایل 6، 5کرکٹرز تاحال ویزوں کے منتظر

پی ایس ایل 6، 5کرکٹرز تاحال ویزوں کے منتظر

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل(سیزن 6 کے بقیہ میچز میں شرکت کیلئے 5 کرکٹرز تاحال متحدہ عرب امارات کے ویزوں کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق عمر امین، عمران رندھاوا اور آصف آفریدی لاہور کے ہوٹل میں ابوظہبی جانے کے منتظر ہیں جبکہ حماد اعظم اور خالد عثمان نے انگلینڈ سے ابوظہبی آنا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اعظم نے پی ایس ایل کے لیے انگلینڈ میں کلب کنٹریکٹ ختم کر دیا ہے۔ذرائع پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے ویزوں کا کام جاری ہے، اس میں پیش رفت کا انتظار ہے اور کسی بھی وقت  ان کھلاڑیوں کی روانگی ہوجائے گی پی سی بی ترجمان کا بھی اس حوالے سے ہی موقف سامنے آیا ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ حل ہوجائے گا اور یہ کھلاڑی ابوظہبی پہنچ جائیں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -