پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز جیتنا ہدف ہے، سرفراز احمد

  پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز جیتنا ہدف ہے، سرفراز احمد

  

ابوظہبی(آئی این پی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ  پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے پہلا ہدف پلے آف میں آنا اور پھر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا اورٹرافی اٹھانا ہے۔  اپنے ایک  انٹرویو میں سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں اچھا اسٹارٹ کرنے کی کوشش کریں گے، اب اس ٹورنامنٹ کو سنگل لیگ کا سمجھ کر باقی پانچوں میچز جیتنا ہیں۔سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  ان کی ٹیم کوشش یہی ہوگی کہ بہتر اسٹارٹ کریں، مانا کہ پچھلے 5میچز کا رزلٹ اچھا نہیں تھا، حالانکہ ٹیم نے کرکٹ بری نہیں کھیلی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں فیلڈنگ اچھی نہیں تھی، کوشش کریں گے کہ وہ غلطیاں ابوظبی میں نہ کریں جو کراچی میں کی تھی اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے 5 میچز میں اچھا کھیل پیش کریں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -