فیفا ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز، جنوبی کوریا،لبنان، سعودی عرب کامیاب

فیفا ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز، جنوبی کوریا،لبنان، سعودی عرب کامیاب

  

سیول(نیٹ نیوز)فیفا ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز میں جنوبی کوریا نے ترکمانستان، لبنان نے سری لنکا اور  سعودی عرب نے یمن کو  شکست دے دی۔ فیفا کے زیر اہتمام ورلڈ کپ ایشین کوالیفائرز کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گیانگ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ایچ کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم جنوبی کوریا نے ترکمانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے ہرایا۔ کوریا کی جانب سے وینگ جو نے دو جبکہ چینگ ہون، کم ینگ اور نم تائے نے ایک، ایک گول گیا۔ اسی میدان پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں لبنان نے سری لنکا کو سخت مقابلے کے بعد 2-3 سے ہرا دیا۔ جان اوماری نے لبنان کی طرف سے عمدہ کھیل پیش کیا اور دو گول کئے۔ گروپ ایچ میں جنوبی کوریا دس پوائنٹس کے ساتھ بہتر گول اوسط کی وجہ سے پہلے نمبر پر ہے، لبنان کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ترکمانستان 6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ کنگ سعود یونیورسٹی سٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ ڈی کے میچ میں سعودی عرب نے یمن کو بآسانی 0-3 سے شکست دی۔ سعودی عرب کی جانب سے فہد نے دو گول سکور کئے۔

۔ سعوی عرب کی ٹیم گروپ میں 14 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -