ورلڈ سپر لیگ فٹبال ایونٹ جیتیں گے،میبروف
ماسکو(نیٹ نیوز) روس کی ویمن فٹ بالر میبروف نے کہا کہ ورلڈ سپر لیگ ایونٹ میں عمدہ پرفارمنس کے لئے پر امید ہوں ہمیشہ میری کوشش ہوتی ہے کہ میں ہر میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہر ہ کروں ایونٹ میں روس کی ٹیم شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی کیرئیر میں اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ایونٹ ہمارے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے جیت کے لئے پرعزم ہیں مستقبل میں بھی ہر میچ میں عمدہ پرفارمنس میری اولین ترجیح ہوگی۔