شیڈول تبدیل: قومی کرکٹرز 25جون کولاہور سے انگلینڈ جائینگے
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کی روانگی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے ٹیم کے کھلاڑی پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے بعد اب ابوظہبی کے بجائے لاہور سے25 جون کو انگلینڈ روانہ ہوں گے ایونٹ کا فائنل 24 جون کو کھیلا جانا ہے جس کے فوری بعد قومی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس آجائیں گے اور اگلے روز چارٹرڈ طیارہ کے ذریعہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے کے لئے لندن روانہ ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلی جانے والی سیریز میں شرکت کرنے والے کھلاڑی بعد میں لاہور ہی سے روانہ ہوں گے۔