ملک میں ٹینس کے ایونٹ شروع کرنے کی ضرورت ہے، عقیل خان

ملک میں ٹینس کے ایونٹ شروع کرنے کی ضرورت ہے، عقیل خان

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار عقیل خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹینس کے کھیل کو فروغ دینے کے لئے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیل میں آگے بڑھنے کا بھرپور موقع ملے گا اور کھیل کو بھی ملک میں فروغ حاصل ہوگا پاکستان ٹینس فیڈریشن کو اس حوالے سے منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں کھیل میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جو خوش آئند بات ہے امید ہے کہ فیڈریشن اس حوالے سے مزیداقدامات بروئے کار لائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -