ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم ہوں، پلواشہ بشیر

        ملک کا نام روشن کرنے کے لئے پرعزم ہوں، پلواشہ بشیر

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی نامور ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی پلواشہ بشیر نے کہا کہ ماہور شہزاد کو اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے نمائندگی کرنے پرمبارکباد دیتی ہوں اور امید رکھتی ہوں کہ وہ اس میگا ایونٹ میں پاکستان کانام روشن کرنے کی ضرور کوشش کریں گی انہوں نے کہا کہ ماہور کے لئے بہت بڑے اعزا ز کی بات ہے کہ ان کو اتنے بڑے ایونٹ میں شرکت کاموقع مل رہا ہے میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کروں اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کروں میرے کھیل کا مقصد بھی یہ ہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -