فرنچ اوپن، دفاعی چیمپئن ایگا شیوٹک پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

فرنچ اوپن، دفاعی چیمپئن ایگا شیوٹک پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں 

  

 پیرس(اے پی پی)دفاعی چیمپئن ایگا شیوٹک نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ویمن سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔ تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے اینت کونٹاویٹ کو شکست دی۔ انس جابر نے میگڈا لینٹ، کوکو گف نے جینفر بریڈی اور ماریہ سکاری نے ایلیز مرٹینز کے خلاف کامیابی حاصل لی۔ فرنچ اوپن کے دلچسپ مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری ہیں۔ ویمن سنگلز کے تیسرے راؤنڈ میں دفاعی چیمپئن پولینڈ کی ایگا شیوٹک نے ایسٹونیا کی اینت کونٹاویٹ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ ان کی جیت کا سکور 6-7 اور 0-6 رہا۔ تیونس کی انس جابر نے پولینڈ کی میگڈا لینٹ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 0-6 اور 1-6 سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ امریکا کی کوکو گف کو واک اوور مل گیا۔ ان کی ہم وطن حریف جینفر بریڈی فٹنس مسائل کا شکار ہوگئیں اور میچ مکمل نہ کر سکیں۔  پہلے سیٹ میں گف نے 1-6 سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ایک اور میچ میں یونان کی ماریہ سکاری نے بیلجیئم کی ایلیز مرٹینز کے خلاف 5-7، 7-6 اور 2-6 سے کامیابی حاصل کی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -