کاونٹی کرکٹ، 16سالہ ڈینیئل ففٹی بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر
لندن(آئی این پی) سسیکس کے آل راونڈر ڈینیئل ابراہم کاونٹی چیمپئن شپ میں ففٹی بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر بن گئے۔ڈینیئل ابراہم نے اپنی ٹیم کے ٹوٹل 313میں 55رنز کا حصہ ڈالا، اس سے قبل انھوں نے سسیکس کی جانب سے فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی کا بھی اعزاز حاصل کیا۔
۔16برس اور 299دن کی عمر میں ڈینیئل ابراہم نے بلال شفاعت کا ریکارڈ توڑا جو انھوں نے 2001 میں ناٹنگھم شائر کیلیے 72 رنز اسکور کرکے بنایا تھا۔ مجموعی طور پر صرف 6انگلش کرکٹرز اب تک 16برس کی عمر میں فرسٹ کلاس ففٹی بنا چکے ہیں۔