کیرئیر سے بے حدلطف اندوز ہو رہا ہوں، احمد رضا
لاہورفلم رپورٹر)ناموراداکاراحدرضامیر نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر سے بے حدلطف اندوز ہو رہا ہوں، نیک نیتی سے محنت کرناانسان کے بس میں ہوتا ہے اور اس میں کوتاہی نہیں برتنی چاہیے اس کے بعد سب کچھ اوپر والے کی ذات پر چھوڑ دینا چاہیے۔ احد رضا میرا نے کہا کہ خوش قسمتی سے میری اہلیہ بھی شوبز سے وابستہ ہیں اور ہم ایک دوسرے کواچھی طرح سمجھتے ہیں۔ کسی بھی پراجیکٹ کے معاملے میں نہ صرف اپنے والد بلکہ اہلیہ سے بھی مشاورت کرتاہوں۔ بعض چیزیں انسان کی نظروں سے اوجھل ہوتی ہیں لیکن جب آپ کسی سے مشاورت کرتے ہیں تووہ سامنے آ جاتی ہیں اور پھر آپ حیران رہ جاتے ہیں کہ آپ نے تو اس پہلو سے سوچا ہی نہیں تھا۔ احدرضا میرا نے کہا کہ موضوع کے اعتبار سے اچھے پراجیکٹ بن رہے ہیں اور بہت اچھا و معیاری کام ہورہا ہے جو بہت اچھی بات ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ جوبھی پراجیکٹ آن ائیر ہو اس کے حوالے سے عوام کافیڈ بیک حاصل کرنے کے لئے سوشل میڈیا پر باضابطہ ونڈوہونی چاہیے جہاں لوگ اس پر اپنی رائے کا اظہار کر سکیں ۔