ترقی کرنے کیلئے ہمیشہ محنت کا سہارا لیا، سعدیہ غفار

ترقی کرنے کیلئے ہمیشہ محنت کا سہارا لیا، سعدیہ غفار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سعدیہ غفار نے کہا کہ ان کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو اپنی منزل کا تعین نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ میری منزل کیا ہے اور اگر معلوم ہو بھی جائے تو وہ اس وقت تک یقین نہیں کرتی ہیں جب وہ اپنے اصل مقام پر نہ پہنچ جائیں آگے بڑھنے کے لئے ہمیشہ محنت کا سہارا لیااور میری خوش قسمتی ہے کہ بہت جلد شائقین کے دل جیتنے میں کامیاب ہوئی ہوں بچپن سے اداکاری کا شوق تھا اور اب بہت خوش ہوں کہ میں نے محنت سے نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور اس کو اب میں مستقبل میں بھی برقرار رکھنے کی پوری کوشش کروں گی۔

مزید :

کلچر -