میلوڈی کوئین آف ایشیاء شاہدہ منی نے کورونا ویکسین لگوالی

       میلوڈی کوئین آف ایشیاء شاہدہ منی نے کورونا ویکسین لگوالی

  

لاہور(فلم رپورٹر)پرائیڈ آف پرفارمنس میلوڈی کوئین آف ایشیاء شاہدہ منی اور فیملی نے کورونا ویکسین لگوالی اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز گلوکارہ واداکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ کورونا ویکسین ہر فرد کو ضرور لگوانی چاہئے اسی طرح سے وہ کورونا سے بچ سکتا ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ اس کو احتیاط پھر بھی برتنے کی ضرورت ہے شاہدہ منی نے کہا کہ میں تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ جلد از جلد کورونا ویکسین لگوائیں تاکہ اس وبا ء سے جان چھڑائی جاسکے ویکسین لگوانے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ فرد مکمل طور پر اس وباء سے بچ گیا ہے بلکہ اس کو احتیاطی تدابیر بدستور اختیار رکھنے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ وباء کم ضرور ہوئی ہے مگر ابھی ختم نہیں ہوئی اس لئے لوگ باہر بھی ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل کریں یہ ہم سب کے لئے بہت ضروری ہے اگر احتیاط نہ کی گئی تو دوبارہ سے یہ وباء پھیل سکتی ہے اس لئے اس سے بچاؤ کا واحد حل احتیاط ہے۔

مزید :

کلچر -