چائلڈ سٹارشیث سجاد گل ہدایت کار یاسر اختر کے نئے پراجیکٹ میں نظر آئینگے

Jun 07, 2021


لاہور(فلم رپورٹر)چائلڈ سٹارشیث سجاد گل ہدایت کار یاسر اختر کے نئے پراجیکٹ میں نظر آئیں گے۔ ہدایت کار یاسر اختر نے ڈرامہ سیریل ”میرے پاس تم ہو“ سے شہرت حاصل کرنے والے شیث سجاد گل کی ہمراہ اپنی تصوہر شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ بہت جلد یہ چائلڈ سٹار ان کے نئے پراجیکٹ میں نظر آئیں گے تاہم انہوں نے پراجیکٹ کی نوعیت فلم یا ڈرامہ بارے آگاہ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ انہیں شیث سجاد گل میں اپنا بچپن نظر آتا ہے اور انہیں اس سٹار کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

مزیدخبریں