منافقت سے شدید نفرت ہے، رائٹر و شاعر آغاجرار حیدر

  منافقت سے شدید نفرت ہے، رائٹر و شاعر آغاجرار حیدر

  

لاہور(فلم رپورٹر)ناموررائٹرو شاعرآغاجرارحیدر نے کہا ہے کہ انسان کوکسی بھی حال میں مصلحت پسندی سے کام نہیں لینا چاہیے اور میں اسے منافقت سمجھتا ہوں، اپنی آنکھوں سے جو دیکھتاہوں ہوں اسے معاشرے کی سوچ کے تناظرمیں الفاظ دیتاہوں،ہمیں فلم، ٹی وی اورسٹیج کوانٹرٹینمنٹ کے ساتھ اصلاح کے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا معاشرہ تقسیم درتقسیم ہوتاچلاجارہا ہے جو اچھی علامات نہیں، جب معاشرہ  تقسیم ہوتا ہے تو اس سے اضطراب اور بے چینی بڑھتی ہے۔

۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک سمت میں آگے بڑھنا چاہیے اور جب حکومتیں یہ نہ کر سکیں تو پھر سوسائٹی کے مختلف طبقات کو یہ فریضہ سرانجام دیناہوتا ہے۔ آغا جرارنے کہا کہ کیا آج تک حکومت نے یہ پالیسی بنائی ہے کہ ہم نے اپنی نوجوان نسل کی تربیت کرنی ہے اوراس کیلئے باضابطہ اقدام اٹھایا گیا ہو؟،چل چلاؤ اور ڈھنگ ٹپاؤ پالیسیاں ماضی میں چلتی رہی ہیں اور موجودہ دور میں بھی ایسا ہی ہو رہا ہے۔

مزید :

کلچر -