بجلی کی ترسیل کا نظا م اپ گریڈ کیا جائے: پیاف
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین پیاف میاں نعمان کبیر،سینئر وائس چیئر مین ناصر حمید خان، وائس چیئر مین پیاف جاوید اقبال صدیقی اور دیگر اہم عہدیداروں حاجی محمد حنیف، طاہر منظور چوہدری، محمد علی میاں، عامر رفیق قریشی، نعیم حنیف،حسن رضا، محمد ابوبکر نیکہا ہے کہ شہر کے کمزور پاور ڈسٹری بیوشن سسٹم کو اپ گریڈکیا جائے۔گرمی کی شدت کی وجہ سے شہر کے مختلف مارکیٹوں اور کاروباری جگہوں پہ ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز اور تاریں جلنے سے گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے جس سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خراب ٹرانسفارمرز مطوبہ معیاد کے اندرتبدیل نہ ہو سکنے سے ورکنگ ٹرانسفارمرز اوور لوڈنگ کا شکار ہیں اور زیادہ لوڈ پر ٹرپ کر جاتے ہیں، گزشستہ ہفتے چلنے والی تیز آندھی او ربارش کی وجہ سے لیسکو کا ترسیلی نظام شدیش متاثر ہوا تھا اور مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش نے کارواباری طبقہ کو پریشانی میں مبتلا کیے رکھا تھا۔پیاف عہدیداران نے کہا کہ حکومت توانائی منصوبوں کے ساتھ ساتھ بجلی کی ترسیل کے نظام کو بھی اپ گریڈ کرنے کے فوری اقدامات کرے تا نعمان کبیرنے کہا کہ ملک کا موجودہ بجلی کا سسٹم انتہائی کمزور ہے۔
ٹرانسمیشن لائنوں پر زیادہ لوڈ ہونیکی وجہ سے اکثر فیڈر ٹرپ کر جاتے ہیں اور انڈسٹریل ایریا زمیں ٹرپنگ، کم وولٹیج اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن چکا ہے۔ جس سے صنعتوں کا پیداواری عمل شدید متاثر ہو رہا ہے۔
پیاف عہدیداران نے کہا کہ مہنگی تھرمل بجلی کے معاہدے کرنے کی بجائے یائیڈل بجلی کی پیداوار پر توجہ دی جائے اور تھرمل بجلی کے مہنگے سودوں پر استعمال ہونیوالی رقم سے بجلی کی ترسیل کے ناقص کا نظام کو ادلین ترجیح کے طور پر درست کیا جائے تاکہ بجلی صارفین تک باآسانی پہنچائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں پر توجہ دے اور پن بجلی منصوبوں میں قابل عمل منصوبہ کالا باغ ڈیم ہے جو واپڈ ا کے جلد تعمیر ہونے والے منصوبوں میں شامل ہے اس سے نہ صرف3600میگا واٹ اڑھائی روپے یونٹ والی بجلی سسٹم میں شامل ہوگی بلکہ دریا?ں میں سارا سال زراعت کے لیے بھی پانی دستیاب رہے گا۔