پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی حجم بڑھ گیا 

  پاکستان اور کویت کے درمیان تجارتی حجم بڑھ گیا 

  

 اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اورکویت کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18.67 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کاحجم 1.191 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 1.004 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کویت کوپاکستانی برآمدات کا حجم 116.80 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 24.70 فیصدزیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کویت کوپاکستانی برآمدات کاحجم 93.78 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اپریل میں کویت کوبرآمدات سے ملک کو11.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا، گزشتہ سال اپریل میں کویت کوپاکستانی برآمدات کاحجم 11.41 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔ مالی سال 2020 میں کویت کو112.85 ملین ڈالرمالیت کی برآمدات ہوئی تھیں۔

مزید :

کامرس -