جانوروں اور مویشیوں کو سخت گرمی سے بچایا جائے، محکمہ لائیو سٹاک
فیصل آباد (اے پی پی)گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ اور دودھ دینے والے جانوروں اور مویشیوں کو سخت گرمی سے بچانے کیلئے مناسب اقدامات نہ ہونے کے ساتھ ساتھ سبز چارے کی کمی کے باعث دودھ کی پیداوار میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے جبکہ جانوروں میں دودھ دینے کی صلاحیت بھی کم ہوجانے کی وجہ سے عوام الناس کو بھی اس کی سپلائی متاثر ہورہی ہے۔ماہرین لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے لائیوسٹاک فارمرز کے ساتھ ساتھ دیگر مویشی پال حضرات کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گائیوں، بھینسوں اور دیگر دودھ دینے والے مویشیوں کو دن میں کم از کم دوبار اچھی طرح نہلائیں اور انہیں تازہ پانی اور تازہ سبز چارے کی کمی نہ آنے دی جائے تاکہ ان کی دودھ دینے کی صلاحیت برقرار رہ سکے۔