بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات ناگزیر: صفدر علی بٹ

بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات ناگزیر: صفدر علی بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(سٹی رپورٹر) نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو ہر سطح پر ریلیف دینے کے سلسلہ میں عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ عام آدمی پر معاشی بوجھ کم سے کم ہو۔ ان خیالات کا اظاہر صدر لبرٹی مارکیٹ بورڈصفدر علی بٹ نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ا نہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں مہنگائی اس قدر زیادہ ہو چکی ہے جس کے باعث عام آدمی کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ بجٹ میں عوام پر مہنگائی کم کرنے کیلئے جامع اور پائیدار اقدامات کا حکم دیاجائے۔ صفدر علی بٹ نے کہا کہ بجٹ میں کورونا ٹیکس ریلیف قابل عمل جاری رکھا جائے۔حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ میں مخصوص سروسز پر ٹیکس کی شرح مزید کم کرنے کی ہدایت جاری کرے۔غریب اور لوئر مڈل کلاس کو ریلیف فراہم کیا جائے- انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام دوست اور غریب پرور پالیسیاں بنا ئے - کم ازکم ٹیکسز کے ساتھ زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل کیاجائے-روایتی طریقہ کار کی بجائے اچھوتے انداز میں وسائل میں اضافے پر توجہ دی جائے-انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کو ریلیف دینا اپنے مشن کا حصہ بنائے۔

مزید :

کامرس -