اوور لوڈنگ کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے،اویس چوہدری

 اوور لوڈنگ کے خاتمے کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے،اویس چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اوور لوڈنگ کے خاتمے کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے،تبد یلی سرکار اپنے رویے میں تبد یلی لا ئے اورآ ئینی اور قانون مطا لبے پر فوری عملدرآ مد کرائے،ہمیں قانون پر عملدرآمد کروانے کی خاطرمظاہرے کرنے پر مجبور نہ کیا جائے۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گڈز ٹرانسپورٹر ز کے مختلف و فود اور ایسو ی ایشن کے اجلا س سے  خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ محمد اویس چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ وزیر اعظم عمرانخان خود کو قانون کا علمبردار کہتے ہیں اور ہر تقریر میں لاقانونیت کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملکی مفاد میں تمام قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ایکسل لوڈ قانون پر مکمل عملدرآمد کروانے کا آرڈر جاری کیا ہے جس پر آج تک عملدرآمد نہیں کروایا گیا۔
 انہو ں نے کہاکہ دنیا کے کسی ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ موٹروے پر ایکسل لوڈ قانون کا نفاذ ہو اور دیگر شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کی اجازت ہو، آپ نے تو قوم سے دو نہیں ایک پاکستان کا وعدہ کیا تھا جب تک آپ اپنے وعدے کی پاسداری نہیں کریں گے اور موٹروے کی طرح تمام قومی شاہراہوں پر یکساں قانون کا اطلاق نہیں ہو گا تب تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔حکومت کو پیشگی آگاہ کر رہے ہیں کہ اگر عدالتی حکم پر عملدرآمدنہ ہوا تو ہم ہڑتال اور اہم قومی شاہراہوں پر ٹرک ٹریلر کھڑے کر کے روڈ بلاک کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔

مزید :

کامرس -