200 والے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15جون کو ہو گی

  200 والے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15جون کو ہو گی

  

لاہور(این این آئی) قومی بچت کے زیر اہتمام 200 روپے مالیت کے انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15جون کو ہو گی۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسرے انعام میں اڑھائی لاکھ روپے کے 5 جبکہ تیسرے انعام میں 1250 روپے کے 2394 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -