تجارتی پابندیوں سے کاروباری امور کا پہیہ جام ہو گیا،ملک اسحاق

تجارتی پابندیوں سے کاروباری امور کا پہیہ جام ہو گیا،ملک اسحاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین برانڈرتھ روڈ الیکٹریکل ٹریڈرز ایسوسی ایشن ملک اسحاق نے کہا ہے کہ ملک میں تجارتی امور میں پابندیوں اور بندشوں سے کاروباری امور کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے ، کرونا بحران کے معاشی جمود میں بھاری ٹیکس ہیوی ڈیوٹیز کی زنجیر کاروبار کے آگے بڑھنے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ حکومت ملکی معیشت کو ترقی کی سمت پر ڈالنے کیلئے معاشی ڈھانچے میں تاجر دوست اور ٹھوس تبدیلیاں لے کر آئے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں شرح ٹیکس کا تناسب کم ترین شرح پر رکھا جائے۔

  حکومت بزنس کمیونٹی تجارتی مراکز کو ریلیف دے تاکہ کاروبار دگرگوں حالات سے باہر نکل سکیں۔ کاروبار اسی صورت خوشحالی کے زاویوں سے ہمکنار ہوں گے جب حکومت کاروباری برادری کے مسائل اور امور کو ترجیحی بنیادوں پر سنجیدہ لیتے ہوئے حل کرے گی۔ بزنس کمیونٹی کے مسائل زدہ حالات میں بہتری لانے سے بازاروں مارکیٹوں مقامی کاروباری طبقے کیلئے  مثبت اور واضع تبدیلی لے کر آئے گا۔ حکومت معاشی ماہرین کی پالیسیز میں مقامی بزنس سیکٹر کیلئے ٹیکس اصلاحات اور ریلیف کو ناگزیر حد تک ضروری قرار دے۔  عالمی معاشی منڈیوں اور اقتصادی فورمز کا مقابلہ کرنے کیلئے حکومت پاکستانی تاجر کمیونٹی کیلئے بین الاقوامی ٹریڈنگ سیکٹر کی طرز پر  معاشی اصلاحات اور سبسڈائز سسٹم لے کر آئے۔