پی ٹی آئی میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے،طاہر اقبال چوہدری

پی ٹی آئی میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے،طاہر اقبال چوہدری

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری طاہر اقبال چوہدری نے کہاکہ پی ٹی آئی میڈیا کی آزادی پر مکمل یقین رکھتی ہے، وفاقی حکومت کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، انہوں نے کہاکہ چندصحافی فوج کے خلاف جو گھٹیا زبان استعمال کررہے ہیں وہ قابل مذمت ہے، افواج پاکستان کے خلاف گھٹیا زبان اور زہراگلنے والے باز نہ آئے تو قوم ان کی زبانیں گدی سے کھینچنا جانتی ہے، انہوں نے کہاکہ آئے روز پاک فوج کے جوان ملک دفاع اور سالمیت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار اور ان کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے والوں کو ہر محاذ پر شکست فاش ہوگی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -