ایپکا کا 10 جون سے اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ

ایپکا کا 10 جون سے اسلام آباد میں دھرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(خبرنگار) سرکاری ملازمین کی تنظیم آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) نے مطالبات پر مکمل عملدرآمدنہ ہونے پر 10 جون کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کا فیصلہ۔سرکاری ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے، تنخواہ اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ، سکیل ریوائز، اپگریڈیشن کی منظوری سمیت دیگر مطالبات پر عملدرآمد تک احتجاج ختم نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چودھری نے ایپکا رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے یکم مارچ کی بجائے یکم جون اور موجودہ تنخواہ کی بجائے بنیادی تنخواہ پر 25 فیصد، نیز ڈسپیرٹی ریڈکشن الاؤنس کی بجائے سپیشل الاؤنس کا نام دے دینا یہ سب قابل مذمت ہے اور ایپکا اس ناانصافی کو مسترد کرتی ہے۔ حکومت سرکاری ملازمین کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10جون کو ہونے والے اسلام دھرنے میں پاکستان بھر سے ایپکا قائدین کی سربراہی میں سرکاری ملازمین دھرنے میں شریک ہوں گے۔

 اب اسلام آباد میں دما مست قلندر ہو گا اور انشاء اللہ مطالبات پورے کروا کر ہی واپس آئیں گے۔