ناموس رسالتؐ پر یورپی قرارداد قابل مذمت ہے،علماء

  ناموس رسالتؐ پر یورپی قرارداد قابل مذمت ہے،علماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام مرکز ختم نبوت عائشہ مسجد مسلم ٹاؤن میں دینی جماعتوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پیر رضوان نفیس نے کی جبکہ اجلاس کے مہمان خصوصی سیکرٹری جنرل پاکستان شریعت کونسل مفکر اسلام مولانازاہد الراشدی تھے، اجلاس میں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا علیم الدین شاکر، ڈاکٹر محمد امین، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا عبد الرؤف فاروقی، مولانا اشرف گجر، مولانا محمد الیاس چنیوٹی، ڈاکٹر عبدالواحد قریشی، مولانا عبد النعیم، حافظ غضنفرعزیز، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا خالد محمود،مولانا عبدالعزیز، حافظ نصیر احرار، مولانا عبد اللہ مدنی، مفتی محمد عثمان، ڈاکٹر حافظ محمد سلیم، مولانا محمدغازی، مولانا عثمان رمضان، مولانا عبد الشکور یوسف، مولانا ظہیر احمد قمر، قاری ظہور الحق، مولانا سعید وقار، مولانا محمد قاسم گجر، مولانا اسامہ زبیر، علامہ ممتاز اعوان، مولانا وقاص حیدر، مفتی محمد عبداللہ، حامد بلوچ سمیت کثیر تعداد میں علماء نے شرکت کی، اجلاس میں ناموس رسالت اور ختم نبوت کے حوالے سے عالمی سطح پر یورپی یونین کی قرار داد کی مذمت کی گئی اور اسے پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت قرار دیا گیا۔
، اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے عالمی بے حسی اور مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی مذمت کی گئی، اجلاس میں قرار دیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت پاکستانی قوم کی نظر میں انتہائی حساس نوعیت کا مسئلہ ہے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس حوالے سے عالمی سطح پر پاکستانی قوم کی نمائندگی کریں اجلاس میں علماء کرام نے ناموس رسالت کے سزا یافتہ مجرمان، شگفتہ مسیح اور شفقت مسیح کی رہائی کی مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جیلوں میں موجود ناموس رسالت کے حوالے سے سزایافتہ مجرمان کو قرار واقعی سزائے موت دلوائے