(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کا ٹولہ روتا رہے گا،اعجاز چوہدری
لاہور(پ ر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلز پارتی کا چور ٹولہ روتا رہے گا جبکہ ملک ترقی کر راہ پر گامزن ہو چکا ہے اور کوئی مافیا اسکا راستہ نہیں روک سکتا ہے کرپٹ اپوزیشن کو اپنی کرپشن بچانے کے لئے حکومت پر بے بنیاد اور گھٹیا تنقید زیب نہیں دیتی بلاول زرداری اور شعبدہ باز شہبازشریف قوم سے جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے،،، اسحاق ڈار ن لیگ کے دور میں جھوٹ بول کر غلط اعداد وشمار پیش کرتا رہا۔
اس پر پاکستان کو جرمانہ ہوا ن لیگ کے حواریوں نے اس وقت کیوں مجرمانہ خاموشی اختیار کی؟،ان خیالات کا اظہار چیئرمین ہاؤسنگ پنجاب ملک حماد علی اعوان اور چیئرمین ایکسائزاینڈٹیکسیشن پنجاب ملک عثمان حمزہ اعوان کی قیادت میں ملنے والے وفدسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ خاقان عباسی نے اپنے جہاز میں بٹھا کر مفرور اسحاق ڈار کو ملک سے فرار کروایا، ن لیگ بے شرموں اورجھوٹوں کا ٹولہ ہے جس کا کام ہے کہ صبح وشام جھوٹ بولنا ہے، ڈیڑھ سال کورونا وائرس کے باوجود ملکی معیشت میں چار فیصد شرح نمو میں ترقی ہونا حکومت کی معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے، جس پر کرپٹ بدیانت اور منافق اپوزیشن کی رات کی نیندیں اڑ چکی ہیں، پاکستان نے کورونا وائرس سے موثر اور کامیاب حکمت عملی سے مقابلہ کررہی ہے اور جس کی آج دنیا معترف ہے، معاشرے کے ہر فرد کو کورونا کے حوالے سے عوام میں شعور کی آگاہی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، حکومت کاآئندہ کا بجٹ مثالی ہوگا اس سے عوام کو بھرپور ریلیف ملے گا،