تحفظ مسجداقصیٰ ہرمسلمان کاایمان ہے،مولانا عبدالرؤف

 تحفظ مسجداقصیٰ ہرمسلمان کاایمان ہے،مولانا عبدالرؤف

  

   لاہور()متحدہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ مولاناعبدالرؤف ملک نے جامع مسجد آسٹریلیا میں دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تحفظ مسجداقصیٰ ہرمسلمان کاایمان ہے اوردنیابھرکے مسلمانوں کے دل قبلہ اول بیت المقدس اورفلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اوروہ انکی آزادی کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی دینے سے ہرگز دریغ نہیں کرینگے انہوں نے مسلم حکمرانوں سے کہاہے کہ وہ فلسطینی مسلمانوں کواسرائیلی مظالم سے نجات دلانے کیلئے اپنامشترکہ بھرپورکرداراداکریں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ 57مسلم ممالک اوردنیاکی ایک چوتھائی قوم پونے دوارب مسلمان آج بھی متحدہوجائیں تودنیاکی کوئی طاقت مسلمانوں کودبایاجھوکانہیں سکتی مگرصدافسوس کہ مسلمان متحدنہیں اورانکاعدم اتحادوانتشارہی مسلمانوں کی طاقت کوکمزورکررکھاہے ضرورت اس امرکی ہے کہ مسلمان اپنے اندراتحادواتفاق پیداکریں اورانتشارکی ہرسازش کوناکام ونامرادبنادیں اسی میں ہی مسلمانوں کی بقاء و سلامتی کارازمضمرہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -