ٹاؤن ہال کے تالے توڑنے کی مذمت کرتے ہیں،ملک امانت علی

  ٹاؤن ہال کے تالے توڑنے کی مذمت کرتے ہیں،ملک امانت علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ ن لیگ کے یوسی چیئرمینوں کی ٹاؤن ہال کے تالے توڑنے، غنڈہ گردی، بدمعاشی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ن لیگ غنڈوں، قبضہ گروپوں منشیات فروشوں کی جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی، ملک مشکل مرحلے سے نکل آیا ہے آنے والا دور ترقی اور خوشحالی کا دور ہوگا، عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے حکومت ہمہ وقت کوشاں ہے۔

، پی ٹی آئی منشور عوامی خدمت پر ہے، وزیراعظم عمران خان نے انتھک محنت سے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے، ملکی ترقی کی شرح نمو میں اضافہ حکومت کی تین سالہ کارکردگی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے،انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، پارٹی کی کامیابی میں کارکنان کا کلیدی کردار ہے،بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے نچلی سطح کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔