پی ٹی آئی مذہبی ونگ کا عبادت گاہوں میں پودے تقسیم کرنے کا اعلان
لاہور(پ ر) پی ٹی آئی مذہبی امور ونگ کا پنجاب بھر کی ہر مسجد مندر۔چرچ اورگردوارہ میں دو دو پودے تقسیم کرنے کا اعلان۔علامہ اصغر عارف چشتی کا کہنا تھاوزیر اعظم کے 10 ارب پودے لگانے کے اعلان پر پودے تقسیم کیے جائیں گے۔ پیر افضال زنجانی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں باقاعدہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ودیگر مقررین کا کہنا تھا صوبائی قیادت نے کارکنوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ہر کارکن اپنے قریبی کسی بھی مذہب یا مسلک کی عبادت گاہ میں پودے تقسیم کریں۔
اجلاس میں سیکرٹری جنرل مذہبی امور ونگ یونس چشتی،سئنیر نائب صدر پیر سید عبد الماجد شاہ،پروفیسر محمد عدنان،مفتی غلام اللہ،پروفیسر افضل حیدری،سید اویس الرحمان گیلانی و دیگر نے شرکت کی