حکومت معاشی ترقی کے نئے منصوبے لے کر آئے،رانانثار

حکومت معاشی ترقی کے نئے منصوبے لے کر آئے،رانانثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو کوالٹی ٹریڈرز شاہ عالم مارکیٹ رانا نثار نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں معاشی ترقی اور معاشی خوشحالی کے نئے عوام دوست منصوبے لے کر آئے گی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کے مسائل میں کمی لانے خصوصی فیصلے لئے جائیں ۔ مارکیٹوں دکانداروں بازاروں تجارتی مراکز کو انکم ٹیکس سیلز ٹیکس اور ڈیوٹیز میں چھوٹ دی جائے۔ امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت تمام ٹریڈنگ سیکٹر کو ریلیف دینے سے کاروباری طبقے کے معمولات زندگی میں خوشحالی کی لہر آئے گی۔ 

 مقامی تجارتی صنعتی طبقے کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی ملک میں بے روزگاری کے ناسور کو شکست ممکن ہوسکے گی۔ کاروباری تجارتی مراکز دکانداروں تاجروں کیلئے حکومت کی سبسڈائز پالیسیز ہی ملک وقوم کو خوشحال اور مضبوط معاشی دور میں داخل کرسکتی ہیں۔ بحرانوں کا مقابلہ کرتے بزنس سیکٹر کو موثر کاروباری سرگرمیوں کی طرف لے کر آنا ہی تاجر کمیونٹی کو سازگار حالات کی طرف لے کر جاسکتا ہے۔