انجمن تاجران آٹو پارٹس کا اجلاس،سیکیورٹی مسائل پر بحث

انجمن تاجران آٹو پارٹس کا اجلاس،سیکیورٹی مسائل پر بحث

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران آٹو پارٹس بادامی باغ لاہور کا خصوصی اجلاس صدر  وقار احمد میاں "ستارہ پاکستان"کی زیر صدارت ہوا جس میں عثمان حیدر ڈی ایس پی بادامی باغ سرکل، محمد ارشد بٹر، ایس ایچ او بادامی باغ پولیس اسٹیشن میا ں عبدالرؤف، چیئرمین محمد ذبیر مغل وائس چیئرمین  ا ویس سعید پراچہ سینئر نائب صدر نائب صدر شیخ محمد اعجا ز طاہر جمیل، ایم عباس، نصیر اکبر قریشی، وسیع الدین اسلم، اختر گل، عاصم سعید، غلام مصطفی اور ممبران مجلس عاملہ نے سیکورٹی ایشوز امن عامہ کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں اپنی تجاویز اور رائے پیش کیں۔ اجلاس میں پولیس کے اعلی افسران نے  بادامی باغ آٹو مارکیٹ میں امن و امان اور سیکورٹی کے حو الے سے موثر اور پائیدار حکمت عملی تشکیل دینے کیلئے ٹھو س اقدامات عمل میں لانے کی یقین دہانی کروائی۔ اجلاس میں انجمن تاجران آٹو مارکیٹ بادامی باغ کے عہدیدران محمد اخلاق سیکرٹری جنر ل، خواجہ محمد ذاھد سیکرٹری اطلاعات ودیگر نے بھی شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -