بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے،راشدمنیر
لاہورپ ر)تحریک انصاف لیبرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پرچی چیرمین بلاول زرداری کی پریس کانفرنس جھوٹ کا پلندہ ہے، کرپٹ زرداری کی سیاہ کرتوتوں سے پوری دنیا واقف ہے، پیپلزپارٹی نے سندھ میں لوٹ مارکا بازار گرم کررکھا ہے، بلاول زرداری بھڑکیں مارنے کی بجائے کرپٹ باپ کی لوٹ مار کا قوم کو حساب دیں۔
، وفاقی حکومت کے خلاف بلاول زرداری کی گھٹیا اور بے بنیاد تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ جی بی الیکشن کے بعد آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی کا صفایا ہوگا، پیپلزپارٹی صرف لاڑکانہ کی جماعت بن کر رہ گئی جس کی فکر بلاول بھٹو کریں، پیپلزپارٹی غریبوں کی نہیں چوروں، ڈاکوؤں،لٹیروں اور قبضہ گروپوں کی جماعت بن چکی ہے،