عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی مہیا کریگی،عزیز الرحمن چن

عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان پیپلز پارٹی مہیا کریگی،عزیز الرحمن چن

  

لاہور(پ ر)  پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عوام کو روٹی، کپڑا، مکان اور روزگار پیپلز پارٹی ہی مہیا کرے گی موجودہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں تحریک انصاف کی حکومت تاریخ کی نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے۔ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صرف پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنی معاشی پالیسیاں عام آدمی کے ماہانہ بجٹ کو سامنے رکھ کر بناتی ہے۔

، دیگر جماعتوں نے ہمیشہ معاشی پالیسیاں صرف امیروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنائی ہیں پیپلز پارٹی کے دور میں جتنے روپے میں عام گھرکا خرچہ ہوتا تھا آج اْس گھر کو خرچہ چلانے کے لئے تین گنا زیادہ پیسے چاہیے۔

 جبکہ عام آدمی کا معیار زندگی بْری طرح متاثر ہوا ہے اور قسم پرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -