آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کاترجمان ثابت ہو گا،راناعارف

آئندہ بجٹ عوامی امنگوں کاترجمان ثابت ہو گا،راناعارف

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف شالامارٹاؤن کے جنرل سیکرٹری راناعارف مشتاق نے کہاکہ آنے والا بجٹ میں پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی امنگوں کے مطابق انہیں بھرپور ریلیف فراہم کرے گی، نوازشریف اور اسحاق ڈار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو سزا بھگتنا پڑرہی ہے، نااہل لیگ نے مہنگے قرضے لے کر معیشت کو بہتر دکھاتی رہے۔

، اسحاق ڈار نے اعداد وشمار میں ہیرا پھیری کرکے ملک پر جرمانہ بھی کروایا، ن لیگ کا پری بجٹ سیمینار ایک ڈوھونگ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، شہبازشریف ان کے حواریوں کے منہ سے عام آدمی آواز زیب نہیں دیتی جنہوں نے دور میں ملک وقوم کا معاشی قتل عام کیا، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت غربت کے خاتمے کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے، عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے سے ہی غریب عوام کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -