کرتار پور میں ویکسین سنٹر کا قیام خوش آئند ہے،سردار ستونت سنگھ

کرتار پور میں ویکسین سنٹر کا قیام خوش آئند ہے،سردار ستونت سنگھ

  

لاہور(پ ر) صدر گورو دوارہ پربندھک کمیٹی سردار ستونت سنگھ نے اپنے بیان میں کرتار پور راہداری کھولنے اور دربار بابا گورو نانک کرتار پور میں ویکسینیشن سنٹر کے قیام پر  حکومت پاکستان، متروکہ وقف املاک بورڈ اور وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھارت بھی اپنی جانب سے بند کرتار پور راہداری کھول دے،تاکہ بھارتی سکھ یاتری بھی امن اور محبت کی راہداری کے ذریعے عبادات  کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور میں قائم ویکسینیشن سنٹر سے  ہر عمر کے افراد ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ جس پر حکومت کے مشکور ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -