سابق  حکومتوں کے غلط فیصلو ں سے معیشت کو نقصان پہنچا،سجاد مہیس

سابق  حکومتوں کے غلط فیصلو ں سے معیشت کو نقصان پہنچا،سجاد مہیس

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف ویلفیئرونگ سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری سجاد مہیس نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک ترقی کی شرح نمو 5 فیصد رہے گی، ریکارڈ ٹیکس اکٹھا ہوا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوں کے غلط فیصلوں سے ملکی معیشت کو بیس ارب کا نقصا ن ہوا۔

، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی نااہل قیادتوں نے ملک کے ساتھ وہ دشمنی کی جو دشمن بھی نہیں کرسکتا، مہنگے ترین قرضے لے کر اور ملکی روپے کو مصنوعی طریقے سے روکے رکھا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ چوروں اور ڈاکوؤں کی سرپرستی کرتی ہیں، بلاول زرداری، حمزہ شہبازشریف اور مریم صفدر قوم کے لوٹے ہوئے ٹیکسوں پیسوں پر پلے بڑھے ہیں۔

 انہیں عام آدمی کی تکلیف کا کیااحساس ہو سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -