متحدہ طبی الائنس کے امید وار نصیر احمد جوئیہ کی حکماء کے ساتھ ملاقات

متحدہ طبی الائنس کے امید وار نصیر احمد جوئیہ کی حکماء کے ساتھ ملاقات

  

لاہور(پ ر)نیشنل کونسل فار طب کے الیکشن کے حوالے سے متحدہ طبی الائنس جنرل سیٹ پنجاب لاہور کے امید وار نصیر احمد جوئیہ کی، حکیم غلام رسول کیف،پروفیسر حکیم محمد اصغر اورحکیم محمد جامی کے ہمراہ چیئرمین متحدہ طبی الائنس حکیم محمد شفیع طالب قادری سے ملاقات۔ پنجاب سیٹ پر متحدہ طبی الائنس کی طرف سے بھرپور جوش و جذبہ کے ساتھ منظم طریقہ سے انتہابی مہم جاری رہے گی۔

 بجٹ میں کاروبار زندگی سے جڑے طبقے کو ریلیف دیا جائے،اظہر عباس

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر صدیق ٹریڈ سنٹر گلبرگ سید اظہر عباس شاہ نے کہا ہے کہ بازاروں مارکیٹوں میں ہفتہ کے روز کاروباری سرگرمیوں کی بحالی تاجر کمیونٹی کو دگرگوں حالات سے نکالنے کیلئے انتہائی ناگزیر ہے ۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں کاروبار زندگی سے جڑے طبقے کو ریلیف دیا جائے۔ تاجر برادری بازار مارکیٹیں کاروباری سرگرمیوں کے امور میں ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ذمہ داری اور احساس کا عملی اظہار کررہے ہیں۔

 حکومت تاجروں کے کاروبار بحران کی زد سے نکالنے کیلئے ہفتہ کو چھٹی کی بجائے کاروباری معمولات کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں تاجر برادری امید رکھتی ہے کہ حکومت مہنگائی اور ٹیکسوں کے بھاری بھرکم بوجھ میں کمی لے کر آئے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -