ملکی بہتری کیلئے سب کو کردار ادا  کرنا ہو گا،راناعبدالسمیع

ملکی بہتری کیلئے سب کو کردار ادا  کرنا ہو گا،راناعبدالسمیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء رانا عبدالسمیع نے کہاکہ ملکی معاشی بہتری کے لئے سب کو ملکر اپنا کردار اداکرنا ہوگا، حکومت ملک میں ریاست مدینہ کے نظام کے قیام کے لئے کوشاں ہے، احساس پروگرام میں متوسط طبقے کو بے پناہ فائدہ پہنچا ہے، انہوں نے کہاکہ عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت نے صحت کارڈ کا ا جراء کیا۔

ہے، تعلیم صحت، صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت نے بجٹ میں غریب عوام کو بھرپور ریلیف دینے کا تہیہ کررکھا ہے۔

، ملک مشکل دور سے نکل آیا ہے، عالمی ادارے بھی ملکی ترقی کی شرح میں اضافے کو تسلیم کررہے ہیں، مگر بے شرم کرپٹ بددیانت اور چور اپوزیشن جھوٹا واویلا کررہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اپوزیشن نے میں نہ مانوکی رٹ لگا رکھی ہے، پی ٹی آئی اپوزیشن کی کرپشن کو ہرسطح پر بے نقاب کرتی رہے گی۔میڈیا سیل