حکومت سرمایہ داروں کے بجائے غریبوں سے ٹیکس لے رہی ہے،عبدالعزیز عابد
لاہور(پ ر)امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے کہا ہے کہ حکومت جاگیر داروں، سرمایہ داروں اور وڈیروں سے ٹیکس وصول کرنے کی بجائے مہنگائی کی چکی میں پسی غریب عوام سے وصول کررہی ہے۔دیہاڑی دار مزدور اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔ ادویات،آٹا،چینی، گھی، سبزیاں دالیں، پٹرول، بجلی،پانی،گیس کے بلوں میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے۔لاکھوں روپے تنخواہیں لینے والے وزیروں، مشیروں اور افسرشاہی کو رہائشگاہیں، بجلی، پانی، گیس، گاڑیاں، پٹرول، مینٹی نینس جیسی سہولتیں مفت حاصل ہیں۔حکمرانوں نے جنت نظیر ملک کو دنیا بھرکا مقروض بنا دیا ہے۔پاکستان کے جن خاندانوں نے اب تک اربوں روپے قرض لے کر معاف کروائے ہیں اور جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے این سی 150 الحمد پارک کے زیر اہتمام مستحق خاندانوں میں سلائی مشینیں اور ماہانہ فیملی راشن پیکج کی تقسیم و درس قرآن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن لاہور محمد شفیق ملک، سیکرٹری شعبہ دعوت بالقرآن محمد انور گوندل، میاں محمد نعیم، ارشد چوہدری،انجینئر محمد منشاء،ملک سلیم، رانا ارشد،محمد آصف چوہدری،ظفر اقبال چو ہد ری یونس ومعززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
عبدالعز یز عابدکا کہنا تھا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت مستحق خاندانوں کی مدد کرتے رہتے ہیں۔لیکن اصل ذمہ داری حکومت کی ہے۔ عبدالعزیز عابد نے حکومت سے فوری طورپر مہنگائی کے خاتمے اور غریب خاندانوں کو ریلف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔