ملالہ در اصل اغیا ر اور یورپ کے نرغے میں ہے،لیاقت بلوچ

    ملالہ در اصل اغیا ر اور یورپ کے نرغے میں ہے،لیاقت بلوچ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)ملالہ یوسف زئی کے ووگ میگزین کو دئیے گئے ایک انٹرویو پر سیاسی مذہبی راہنما ؤں نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملالہ دراصل اغیار، استعمار اور یورپ کے نرغے میں ہے اور جیسا وہ چاہتے ہیں یا جو بیانیہ انہیں مسلم دنیا میں چلوانا ہوتا ہے وہ اس کے ذریعے چلوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک مجبور، لاچار اور بے کس انسان ہے جس کی اپنی آزادانہ رائے بھی نہیں۔مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی نے اپنے انٹرویو میں کہی ہوئی باتوں سے ایک بار پھر پاکستان کا سر شرم سے جھکا دیا ہے ہم سب کو بطور مسلمان اس سے اور اس کی باتوں سے مکمل لاتعلقی اور نفرت کا اظہار کرنا چاہیے۔معروف سکالر علامہ راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ ملالہ یا کوئی بھی ایسی گفتگو اور خیالات کا اظہار کرتا ہے اس کے بعد اس کی مذمت ہی ہو گی۔ نکاح ایک محترم اور پاکیزہ عمل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -