مانگا منڈی میں ملاوٹی اشیاء کی فروخت عروج پر،انتظامیہ خاموش

مانگا منڈی میں ملاوٹی اشیاء کی فروخت عروج پر،انتظامیہ خاموش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ گار)مانگا منڈی کے علاقہ میں اشیاء خوردو نوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پر پہنچ چکی ہے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ مانگا منڈی کے علاوہ گردو نواح میں کیمیکل ملاوٹ شدہ دودھ دہی سرے عام گلی محلوں میں 120 روپے سے لیکر 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے اس کے علاوہ تمام دوکانوں پر گھی،چائے کی پتی، مصالہ جات، پسی ہوئی سرخ مرچ، بیسن اور دیگر چیزوں کا خالص ملنا نا ممکن ہو چکا ہے،دواندارمن مرضی کے ریٹ لگا غر یب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔ لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہیپا ٹا ئٹس، ٹی بی اور گردوں کے امراض معدہ، جگر اور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکی ہے۔عوامی و سماجی حلقوں نے متعلقہ انتظامیہ سے فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔